!مال نہیں تو جینا ناحق، جا مِٹ جا خاموشی سے

Poet: نوید رزاق بٹ By: نوید رزاق بٹ, سویڈن

مال نہیں تو جینا ناحق، جا مِٹ جا خاموشی سے
ہاسپٹل کے دروازے پر لکھ ڈالا مجبوروں نے

لالچ اُن کی دیکھ کے توبہ کرتے تھے سرمایہ دار
اپنے کام کی پُوری اُجرت مانگی تھی مزدوروں نے

 

Rate it:
Views: 474
25 May, 2014
More Political Poetry