"مختلف طریقوں سے لوگ دل چراتے ہیں"

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, pakistan

"مختلف طریقوں سے لوگ دل چراتے ہیں"
ہم تو ووٹ مانگیں تو وعدے ہی سناتے ہیں

شہر کے نگہبانوں کی نیتیں نرالی ہیں
چوریاں بھی کرتے ہیں، شور بھی مچاتے ہیں

عدل کے ایوانوں میں کھیل عجب چلتا ہے
فیصلے وہی ہوتے جو جی کو بھاتے ہیں

اہلِ اقتدار آخر کتنے سادہ ہوتے ہیں
اپنی ہی خطاؤں کو دوسروں پہ ڈھاتے ہیں

درسِ صداقتیں سب دیتے ہیں بڑی شان سے
خود مگر ضرورت پر رنگ ہی بدلاتے ہیں

اہلِ علم بیٹھے ہیں بحث کے مناظرے میں
سچ کی بات آئے تو رخ ہی بدل جاتے ہیں

وشمہ اس زمانے کا حال کیا سنائیں ہم
لوگ سچ کی قیمت پر جھوٹ ہی کماتے ہیں
 

Rate it:
Views: 53
05 Apr, 2026
More Political Poetry