بغاوت کے گیت

Poet: سید مجتبیٰ داودی By: Syed Mujtaba Daoodi, Karachi

پاؤں کے نیچے آگ بچھی ہو جھونکا ہوا کا وار کرے
کون ہے جو ایسے رستے پر جینے کا اقرار کرے

جو بھی سمجھ لے وقت کی سازش لوگوں کو ہشیار کرے
روزن روزن آنکھیں رکھ دے بات پسِ دیوار کرے

قطرہ قطرہ رات گھلی ہے نیند سے ترسی آنکھوں میں
کوئی اٹھے اور گلیوں گلیوں خوابوں کا بیو پار کرے

زندہ ہو تو احساسِ غزل سے جان چھڑانی مشکل ہے
جیسے کوئی ضدی بچہ سونے سے انکار کرے

کچھ نعرے کچھ درسِ بغاوت شہروں کی دیواروں پر
سناّٹا تحریک چلائے ہنگامہ بازار کرے

شاعرِ بغاوت کے گیتوں کی جو آواز ابھرتی ہے
لفظوں میں شعلوں کی لپک ہے لحظہ بھی جھنکار کرے

Rate it:
Views: 54
17 Mar, 2026
More Political Poetry