مجھے کوئی بھی زمانے میں آج راس نہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachi

مجھے کوئی بھی زمانے میں آج راس نہیں
وہ میرا پیار ہے لیکن وفا شناس نہیں

میں ڈٹ گئی ہوں جدائی کے سامنے اب تو
یہ میرا دل ہے جو فرقت میں اب اداس نہیں

فرات! میری نگاہوں سے دور ہو جاؤ
غموں کی دھوپ ہے لیکن ذرا بھی پیاس نہیں

سخن وری میں اچانک خزائیں در آئیں
مرے خیال میں دیکھو نا آج باس نہیں

پرائے شہر میں پھرتی ہوں اپنی مرضی سے
کوئی بھی خوف نہیں ہے، کوئی ہراس نہیں

نئے نصاب میں پڑھنے کو کیا رہا وشمہ
مری وفا کا کہیں بھی تو اقتباس نہیں

Rate it:
Views: 637
17 Sep, 2022