Add Poetry

نبھا کر رشتُوں کو ہم لوگ فن کاری نہیں کرتے

Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Shakir, Faisalabad

 نبھا کر رشتُوں کو ہم لوگ فن کاری نہیں کرتے
تعلق ہو جہاں اُن سے اداکاری نہیں کرتے

مقدم رکھتے ہیں ہم دوستوں کو دشمنوں کو بھی
کسی بھی حال میں ہم کوئی عیاری نہیں کرتے

کیا ہے فیصلہ ایمانداری سے کیا جب بھی
کوئی بھی ہوکسی کی بھی طرفداری نہیں کرتے

نجانے اس زمانے میں چلی ہیں کون سی لہریں
کوئی بھی بات ہو تو بات بھی ساری نہیں کرتے

یہ تنہائی مجھے اب کاٹنی ہے رفتہ رفتہ سے
کرونا کی وجہ سےکیوں ملنساری نہیں کرتے

 

Rate it:
Views: 479
11 Jun, 2020
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets