نظارہ

Poet: M Usman Jamai By: M Usman Jamaie, karachi

جس کی ہم تقدیس کے تھے معترف
آج اس برچی کی عزت دیکھ لی؟

آپ کہتے تھے امانت ہے یہ ووٹ
چھنتی ہاتھوں سے امانت دیکھ لی؟

یہ محافظ، پاسباں، کڑیل جوان
آپ نے ان کی حفاظت دیکھ لی؟

سرحدوں پر یہ بچائیں گے ہمیں
اندرون ملک حالت دیکھ لی؟

سنتے تھے کوئی حکومت ہے یہاں
ہے یہاں کس کی حکومت دیکھ لی؟

غیرجانب داری اور شفافیت
سارے دعووں کی حقیقت دیکھ لی؟

ایسی ہوتی ہے ریاست دیکھ لو
کیسی ہوتی ہے ریاست دیکھ لی؟

Rate it:
Views: 445
11 May, 2013
More Political Poetry