Add Poetry

(ننھے شہیدوں کے نام)

Poet: Hakeem Irshad Ahmad By: Hakeem Irshad Ahmad, Sahiwal

ننھے شہیدوں کے لہو کی سوغات تو دیکھو
شہر خموشاں میں پھولوں کی بارات تو دیکھو

حورو غلماں اللہ کی طرف سے نذرانے ہونگے
میزبان کی طرف سے مہمانوں کی مدارات تو دیکھو

صبح ِد م کِھلنے والے شام سے پہلے مرجھا گئے
روشن صبح کی لہو رنگ آج رات تو دیکھو

خونِ جگر سے رنگین پرہن میں لپٹے ہوئے پھول
سر جھکائے ہاتھ باندھے نباتات و جمادات تو دیکھو

ڈال ڈال پہ کیا گذ ری جب کلیا ں ٹوٹی ہونگی
مہلت نہ ملی پھول ہونے کی کلیوں کی حیات تو دیکھو

بے قصور تڑپتی ہوئی لاشوں کو دیکھ دیکھ
فرشتوں کی سرِ عرش صدائے ہیہات ہیہات تو دیکھو

بدنامی ِدیں میں کوئی سر فہرست بد نام ہوئے
سینچی لہو سے شہیدوں نے وطن کی نباتات تو دیکھو

معاذ او ر معوذ کی آج یاد تازہ ہو گئی
خون کی تلواروں سے لرزہ بر اندام لات و منات تو دیکھو

پاک وطن کے ساغر میں شامل پھولوں کا لہو بھی کر لو
آغوش مادر میں ذرا زبانِ گل کی بات تو دیکھو

سفاکی ءِ انسان سے درندے بھی شرمندہ ہیں
ظلم کے طوفان بے ہنگم سے پھیلے لمحات تو دیکھو

جاگ مسلماں ساری رنجشوں کو بُھلا کے ایک ہو جا
زبان خاموش سے کچھ کہتے ہوئے ڈال اور پات تو دیکھو

تب و تاب جاوید پرندوں کی شکل میں
تہے عرش نشین شہید وں کی ممات تو دیکھو

قلبِ جاں سوزُ سے ہے حیات اُمم رقم طراز
خون شہید میں چُھپے قلم اور دوات تو دیکھو

شہید کے ہر قطرہ خون کی مرہون منت شمع ِ دین
ارشاد عرض و سماں پہ خون شہید کی کرامات تو دیکھو

Rate it:
Views: 329
02 Sep, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets