کڑوا تھا وە جام جو پی لیا ہم نے
Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabadکڑوا تھا وە جام جو پی لیا ہم نے
حلاوت کا نہ تھا نام سو پی لیا ہم نے
درد اٹھتا ہے ایسا کہ سہا نہیں جاتا
مگر ضبط میں ہونٹوں کو سی لیا ہم نے
تیری نفرت میں محبت ڈھونڈتے ڈھونڈتے
کئی بار خود کو ہی کھو دیا ہم نے
پھر آج خون جگر میں ڈبو کر انگلیاں
رنگ تیری تصویر میں بھر دیا ہم نے
کئی بار جان آخری سانس تک آئی
کئی بار تیرے خیال سے جی لیا ہم نے
More Sad Poetry






