Add Poetry

‏ہوش والوں کو ‏خبر کیا خدا کہاں ہے

Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabad

‏ہوش والوں کو ‏خبر کیا خدا کہاں ہے
بیخود کے تصور میں خدا رہتا ہے

مستی و بیخودی جام و مینا نہیں
عاشق مستی میں ڈوبا رہتا ہے

درد بند دروازے پر دستک نہیں دیتا
وہیں جاتا ہے جہاں در کھلا رہتا ہے

چاند زمین سے کوسوں دور سہی
‏مگر لہروں میں مد و جزر رہتا ہے

عشق میں جھومتا رہتا ہے عاشق
اس کے دل کاساغر چھلکتا رہتا ہے

Rate it:
Views: 629
10 Oct, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets