Add Poetry

ہُنر سکھایا نہیں

Poet: Shakira Nandini By: Shakira Nandini, Oporto

شاید تمہیں کسی نے، بتایا نہیں کبھی
میں نے اُدھار لیکر، چُکایا نہیں کبھی

خوابوں میں آکر روز دیتے ہیں گالیاں
حالانکہ وقت ہمارے ساتھ، بِتایا نہیں کبھی

کنجوس ہیں بَلا کے ہمارے سارے حبیب
چائے کا ایک کپ بھی، پِلایا نہیں کبھی

غزلیں سُنا رہے تھے ترنُم میں بار بار
اُن کو میرا خیال تک، آیا نہیں کبھی

چُپکے سے میرے پرس سے سِکّے نکالنا
مجھ کو ہُنر انہوں نے، سکھایا نہیں کبھی

Rate it:
Views: 382
15 Nov, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets