Add Poetry

یا رب ہجر کے موسم کو مٹا دے

Poet: Arooj Fatima Lucky By: Arooj Fatima Lucky, K.S.A

میں خاک ہوں مجھے کوئی تو ادا دے
یا رب جو مجھے تجھ سے ملا دے

چاروں طرف سے غموں نے گھیر رکھا ہے
یا رب میری کشتی کو پار لگا دے

میرے سینے میں تیرے عشق کا اک قطرہ ہے
یا رب میرے دل میں عشق کے سمندر بہا دے

میں کہیں انتظار میں ہی نہ مر جاؤں
یا رب مجھے اب تو مکہ مدینہ دیکھا دے

یہ جدائیں بڑی تکیلف دیتی ہیں
یا رب ہجر کے موسم کو مٹا دے

تیرے قبضے میں ہے میری جان لیکن
یا رب میری جان سے بھی مجھے ملا دے

میری خطاوں کو درگزر فرما
یا رب میری ُدعاوں کو عطا دے

میری زندگی میں بھی خوشیاں کھل ُاٹھیں
یا رب میرے باغ کو ایسی ہوا دے
 

Rate it:
Views: 579
06 Nov, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets