Add Poetry

یہ فتنہ سازیاں چاہت بھری ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachi

یہ فتنہ سازیاں چاہت بھری ہیں
ذرا سی جان میں اُتری ہوئی ہیں

ابھی باریک باتوں کو نہ چھیڑو
وہ بچپن کے کھلونوں میں گِھری ہیں

سکوں آئے گا کب دن بھر تجھے اب
اکیلے رات بھر رونے لگی ہیں

فریبِ زندگی میں کھو کے اکثر
ندی میں چاند کے ہمرہ بَہی ہیں

کبھی مانگا تھا سورج جگنوؤں سے
ابھی پھر تتلیاں پکڑے کھڑی ہیں

پڑی ہے خود فریبی کی جو عادت
وہ اب آئینہ کم کم دیکھتی ہیں

کتابوں سے ہوئی جب سے محبّت
وہ اپنی ڈائری لکھنے لگی ہیں

لگے گا دل کہاں پھر دوستوں میں
فضائیں ہر طرف ہی ماتمی ہیں

حِنا کی عطر بیزی دیدنی ہے
گل و لالہ کی لڑیاں ہنس رہی ہیں

ابھی تاروں ،گلوں، کلیوں سے کھیلو
کٹھن باتوں میں وشمہ کیوں پڑی ہیں

Rate it:
Views: 103
17 Oct, 2024
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets