Chehra

Poet: Muhammad Kamran Shehzad By: muhammad kamran Shehzad, Bhakkar

چہرہ جو بھی کتاب سا ہو گا
پڑھنا اس کو ثواب سا ہو گا

جس کسی نے وفا کا نام لیا
شخص وہ بھی سراب سا ہو گا

باتیں میری سوال سی ہوں گی
لہجہ اس کا جواب سا ہو گا

اب محبت کسی سے مت کرنا
حال ورنہ خراب سا ہوگا
 

Rate it:
Views: 775
10 Jan, 2009