منظر حق کا ہر پہلو

Poet: Saleem Naz By: Akhtar Javed , Peshawar
Manzar Haq Ka Har Pehlu

ہم منظر حق کا ہر پہلو دُنیا کو دکھا کر دَم لینگے
ہم قال اللہُ قال رسول دُنیا کو سُنا کر دَم لینگے
ہم وقت کے بہتے دریا میں طوفان اُٹھا کر دَم لینگے

یہ بات عیاں دُنیا پر ہم پھول بھی ہے تلوار بھی ہے
یا بزم جہاں مہکائیں گے یا خوں میں نہا کر دَم لینگے

جو راہ دکھائی ہے ہم کو گیلانی اور حکمت قاضی نے
اُس راہ پے ہم آزادی کے منظر تک جاکر دَم لینگے

فرعون بنے جو پھرتے ہیں ڈھاتے ہیں ستم کمزوروں پر
اُن سرکش جابر لوگوں کو قدموں میں جھکا کر دَم لینگے

Rate it:
Views: 3340
14 Jun, 2008
More Political Poetry