✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Mobushir Dahr
Search
Add Poetry
Poetries by Mobushir Dahr
رُتیں فراقِ پیہم کی، جو چُنے ہوتے ہیں
رُتیں فراقِ پیہم کی، جو چُنے ہوتے ہیں
کفن کے تاروں کو خود ہی، وہ بُنے ہوتے ہیں
سمجھ نہ پائیں گے میری تلخ کامی کے وجہ
بے ربط عنواں سے قصہ جو سُنے ہوتے ہیں
متاعِ ضبطِ حاصل بھی، گنوا دیتے ہیں وہ تو
عتابِ رفتہ کے سایے، یُوں گھَنے ہوتے ہیں
کھلاتے گل ہیں خونِ رگِ جگر دے کر جو
محب چمن نے ایسے بھی، کچھ چُنے ہوتے ہیں
جَلا کے ناؤ خود اپنی، نکلے ہیں میداں کو
سپوت ایسے بھی ماؤں نے جنَے ہوتے ہیں
ملی ہی ہوتی ہیں خون میں وفائیں ڈاؔہر
بدن بظاہر تو مٹی سے بَنے ہوتے ہیں
Mobushir Dahr
Copy
اسلاف کی عظمت کے نشاں، رکھوں کہاں کہاں
اسلاف کی عظمت کے نشاں، رکھوں کہاں کہاں
افلاس ہے پیہم رقصاں، جاؤں جہاں جہاں
دکھتا نہیں ہے کیوں یہ، اربابِ مجال کو
ہے درد مرے گلشن کا، کتنا نماں نماں
سنتا نہیں کوئی بھی، کس اور دوں د ہائی میں
بہرے جہاں میں رہتا ہوں، چیخوں کہاں کہاں
نوخیز عمر ہوں، پھر بھی دکھتا ہوں پیر میں
پی کے لہو میرا وہ، دکھتا ہے جواں جواں
فن کاریوں نے تیری، ہے کیا دیا ملک کو
ہر فن میں ہے تو مولا، تھا چرچا زباں زباں
الجھا دیا شاطر نے، یہ کس قریں سے ڈؔہر
اللہ کی اَماں مانگے ہے، اب تو رُواں رُواں
Mobushir Dahr
Copy
وعدے ہوں سچے جلا دیتے ہیں جذبوں کو کبھی
وعدے ہوں سچے جلا دیتے ہیں جذبوں کو کبھی
جذبے ہوں سچے ہلا دیتے ہیں رسموں کو کبھی
تھی برستی مجھ پہ ہم رہ تیرے برسوں جو کبھی
ہو میسر مجھ کو وہ برسات، لمحوں میں کبھی
شبِ گل بھی تھی منور، تیرے جلووں سے کبھی
اب کے دکھتی ہی نہیں وہ رات، راتوں میں کبھی
ڈھونڈتا دل ہے مرا اس کو سرابوں میں کہیں
چاشنی تھی جو ترے لہجے میں، صدیوں سے کبھی
آج قاصر ہیں دلائل بھی سمجھنے سے مرے
بات کرتے تھےجو مجھ ہی سے اشاروں میں کبھی
ہے کھڑا وہ غیر کی نگری میں، سرِ دست ابھی
ابتدا جو شخص تھا، سب میرے رشتوں کا کبھی
معتبر بن پھر تے ہیں، اے آسماں تجھ پہ ابھی
رکھ کے چلتے جو قدم تھے، میرے قدموں پہ کبھی
سرِ گلشن رکھ دی ہیں چاہت کی، کچھ شمعیں میں نے
ڈھونڈ لو میری محبت کو،احساسوں میں کبھی
شبِ فرقت، وصل کا مہوش، کیوں ڈستا ہے مجھے
ہجر میں آئے ملن کا گُر ہی خوابوں میں کبھی
اب تو خوابوں کے جزیروں پہ پڑے ہیں بے نشاں
پہنچیں گےہم بھی ڈاہر، شادمانوں میں کبھی
Mobushir Dahr
Copy
بغاوت میں رہا ہوں میں، بغاوت میں رہوں گا
بغاوت میں رہا ہوں میں، بغاوت میں رہوں گا
محبت کا میں ہوں مجرم، ندامت میں رہوں گا
میں باطل کے عقیدوں کا، ہوں کافر تو کہتا ہوں
شہیدِ راہِ الفت ہوں، شفاعت میں رہوں گا
کیا یوں چاک داماں کو، رفو گر نے دغا دے کر
بچی ہے عمر جتنی وہ، جراحت میں رہوں گا
اڑانیں کم ہی دکھتی ہیں، پتنگِ دم بخود کی
اَڑی ہے جب تلک ڈوری، حراست میں رہوں گا
بنے ہے ناخدا وہ، اکتسابِ زندگی کا
ڈبو دے یا کنارہ دے، اطاعت میں رہوں گا
لٹی کیسے زُلیخا تھی، طلوعِ یوسفی پہ
ندیدہ اس تجسس کی، لطافت میں رہوں گا
صلہ گر ملتا ڈاہر کچھ شب و روزِ گراں کا
تفاخر سے میں کہہ دیتا، ریا ضت میں رہوں گا
Mobushir Dahr
Copy
نعت ۔ کوئے نبی سے لپٹے تبسم کناں کی کی بات
کو ئے نبی سے لپٹے ، تبسم کناں کی بات
ہے گیسوئے شمیم و، لَبِ دلبراں کی بات
جامع کلام تحفہ ملا، جس کے نطق کو
افصح عرب میں اُمّی کے، شیریں بیاں کی بات
فیضِ کرم کے ان کے، سلاسل ہیں بے کراں
حاکم بنے عرب کے، عمر سار باں کی بات
دیتا ہے خبریں، حشر و ما فی ھا کی جا بجا
اوجِ کمالِ علم پہ ہے، بر جماں کی بات
احسان رب نے کر دیا، احمدؐ کو بھیج کر
کون و مکاں کی بزم پہ، اس ارمغاں کی بات
عالم پہ چھایا عکس ہے ، اس حسنِ ناز کا
کامل ہے سایہ جس کا، اسی سائباں کی بات
قرآن اور حدیث میں، فارق ہے جس کی ذات
رازِ جہاں کے دائم، اسی راز داں کی بات
پیہم ہے فکر تنگی ءِ داماں کا مجھ کو اب
جب رحمتِ بے پایاں کے، شاہِ زماں کی بات
ذاکر ہیں عرش و فرش، ہمہ دوش ہر گھڑی
ڈاہر ترے نصیب میں، اس جانِ جاں کی بات
Mobushir Dahr
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets