Add Poetry

Poetries by Muhammad Burhan Ul Haq Jalali

سیاستدان سیاستدان کھا گئے سارا پاکستان سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
پاکستانی معیشیت کو کردیا بدنام
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
کرپشن مشن ہے ان کا
جھوٹ ہے ان کی پہچان
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
انہوں نے بل دیا آقا کا فرمان
آگیا پھر پانامہ میں ان کا نام
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
ان لٹیروں نے کردیا اپنے ہنر سے
دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
ہرالیکشن پہ کراتے ہیں یہ اپنی پہچان
بعد الیکشن کے بھول جاتے ہیں عوم
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
دوران الیکشن نظر آتے ہیں ہرمقام
بعد الیکشن کے ہو جاتے ہیں گمنام
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
انہوں نے کردیا غریب کو کنگال
خود بنا لیا دولت میں نام
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
ان کے وعدوں سے اٹھ گیا اعتماد عوام
کیونکہ انہوں نے بھلا دیا فرمان رحمان
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
سوئس بینکوں میں پیسہ عوام
ڈان لیکس اور پانامہ میں آتا ہے ان کا نام
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
اسمبلیوں میں جا کر بھول گئے قول و قرار
کیونکہ انہیں یاد نہیں حلف نامہ ہے کس کے نام
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
نہیں ہے کردقر کی بات ان میں
نہیں ہے اخلاق کا کوئی نام
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
ایجوکیشن کی کمر توڑ دی انہوں نے
اسی لئے جعلی ڈگریوں میں آتا ہے ان کا نام
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
نہیں یاد ان کو یہ دنیا فانی ہے
نہیں یاد ان کو رب کو دینی ہے جان
سیاستدان سیاستدان
کھا گئے سارا پاکستان
والسلام
اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت
محمد برھان الحق
ایک نا معلوم شاعر کی نظم کا شعر لے لکھی گئی ایک مزاحیہ نظم
 
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ JALALI
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
ہم ہیں اہلسنت ہم نے پاکستان بنایا تھا
ہم نے ہی انگریز یہاں سے انگلستان بھگایا تھا
ہم نے ہی وہ پرچم تھاما جس پہ چاند ستارا ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
فضل حق کا نعرہ حق ہے اب تک یاد زمانے کو
جس کا اک فتویٰ تھا کافی افرنگ کے لرزانے کو
اہلسنت کاوہ مجاہد جس سے باطل ہارا ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
نعیم الدین، امیرملت،ابوالحسنات کو یاد کرو
بنارس کانفرس کی قدروقیمت کا احساس کرو
ہندو،فرنگی،گانگریسی ملا،سکھ کو لتاڑا ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
ہر اک سنی عالم اب بھی رہبر ہے اس ملت کا
امریکی ازم جن کی نگاہ میں رستہ ہے ذلت کا
اللہ کے قرآن کے ہوتے ہر اک ازم ناکارہ ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
امریکی اشارے پہ چلنے والو راہ راست مدینہ ہے
سرخ گوریلو عشق محمدؐکامیابی کا زینہ ہے
دنیا والو ہر لاء پر قانون الہی بھاری ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
اپنے وطن کو ہم امریکی سازش سے بچائیں گے
دشمن کی ہر تصویر سے پردہ اٹھائیں گے
حق کے مقابل آئے کوئی کس میں اتنا چارہ ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
نازک وقت ہے آؤ بھائیو !کفر کا سینہ چاک کریں
اپنا وطن ہے سارا اس کونا پاکی سے پاک کریں
پاکستان ہمارا ہے سارے کا سارا ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
پاکستان کو اب سب مل کر پاکستان بنائیں گے
قبلہ اول اور کشمیر سے دشمن بھگائیں گے
دارالسلام سے کفرستان کو پھر للکارا ہے
جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے
دور ھٹو اے دشمن ملت !پاکستان ہمارا ہے
MOHAMMAD BURHAN UL HAQ JALALI
منقبت  درمدح حضرت سیدی مرشدی و مربی پیر سید مظہر قیوم شاہ صاحب مشہدی ؔجلالیؔرحمۃ اللہ علیہ
راز حق کے راز داں تھے مظہر قیوم شاہ
ایک میر کارواں تھے مظہر قیوم شاہ
وہ طریقت کی تجلی، وہ تصوف کا نکھار
افتخار عارفاں تھے مظہر قیوم شاہ
خون مصطفوی کی خوشبو سے بانکپن
کیا ہی عالی خاندان تھے مظہر قیوم شاہ
نقشبندی قادری نسبت کا حسین امتزاج
کیا پیاری کہکشاں تھے مظہر قیوم شاہ
مسجدومکتب کی رونق،مسند ومحفل کی جان
علم وفن کے قدر دان تھے مظہر قیوم شاہ
ان کی ہستی درد مندوں کیلئے جائے پناہ
ہر کسی پر مہرباں تھے مظہر قیوم شاہ
وہ مریدوں کیلئے انوار کی فصل بہار
عافیت کا سائباں تھے مظہر قیوم شاہ
اصلحواکے زیر سایہ بِیت گئی ان کی حیات
رنگ حق سوز نہاں تھے مظہر قیوم شاہ
صدق کے صدقے یقینا صادق الاسلام تھے
صبر کا کوہ گراں تھے مظہر قیوم شاہ
زندگی بھر آرزوئے مصطفیٰ میں نعرہ زن
مرد میداں تھے عیاں تھے مظہر قیوم شاہ
شعر آصف کیا بتائے انکی قدرو منزلت
فکر دیں کے پاسبان تھے مظہر قیوم شاہ
MOHAMMAD BURHAN UL HAQ JALALI
Famous Poets
View More Poets