Add Poetry

Poetries by Nadeem Murad

گیت (اپنے منگیتر کا پردیس سے آنے کا قصہ گیت کی شکل میں گاتے ہوئے) بہت دنوں کے بعد جو دیکھا اتنا سکوں اور اتنی خوشی
دکھ اور درد کی کیا اوقات میں آنکھ جھپکنا بھول گئی
سوچا تھا وہ آئے گا تو لگ کے گلے میں روؤں گی
سکتا ہو گیا مجھ پہ طاری میں تو بلکنا بھول گئی
جیسے چھوٹے بچے اپنی ماں کے لئے رو پڑتے ہیں
ہائے وصل کی بیتابی میں تو رو پڑنا بھول گئی
اس کے پیار نے اتنی طاقت میری رگوں میں بھر دی تھی
میں تو سماج کے ظالم ہتھکنڈوں سے ڈرنا بھول گئی
اس کے پیار سے بڑھ گئی میری شرم و حیا کچھ اور سکھی
بس اظہار تھا کرنا چاہا کیسے جھجھکنا بھول گئی
اس کی آمد نے دنیا کی ہر اک شئے میں رنگ بھرے
میں تو میں ہوں بام پہ بیٹھی چڑیا پُھدکنا بھول گئی
دیکھ کے اس کو بہکی بہکی باتیں میں بھی کرنے لگی
عقل و خرد کے سارے سبق جو یاد تھے کرنا بھول گئی
سوچا تھا کھولوں گی دفتر شکوے شکایت کے سارے
آنکھوں نے وہ دریا بہائے میں تو بھڑکنا بھول گئی
آنکھوں سے آنسو تھے جاری اور وہ بہلاتا ہی رہا
اتنا خوش تھی اتنا خوش تھی کہ میں بہلنا بھول گئی
اس نے چنریا میری پکڑی اور پکڑ کر چھوڑ بھی دی
بس اس ایک ادا پر میں تو بننا سنورنا بھول گئی
سوچا تھا میں کہہ دوں گی کب میں نے تم سے پیار کیا
جیسے اس کی صورت دیکھی میں تو مکرنا بھول گئی
اس کے ملنے کی خوشیوں میں یاد نہیں اب کوئی دکھ
اس کی جدائی کی لمبی راتوں میں تڑپنا بھول گئی
بہت دنوں کے بعد جو دیکھا اتنا سکوں اور اتنی خوشی
دکھ اور درد کی کیا اوقات میں آنکھ جھپکنا بھول گئی
NADEEM MURAD
ڈربن کے نارتھ بیچ پر آؤ کے ملکے سمندر کی اچھلتی ہوئی لہروں میں کہیں گم ہوکر
کچھ نئے اور جہاں ڈھونڈ نکالیں کے جہاں درد نہ ہوں
ظلم و بربریت و ناانصافی
قتل ، مقتول نہ قاتل نہ کوئی تختہ ءدار
بیڑیاں اور نہ غلام
قید و بند اور نہ قفس
اور نہ نفرت بھری چبھتی نظریں
کھال کے رنگ کی بنیاد پہ تقسیم کی بات
مزہب و ڈھنگ کی بنیاد پہ تقسیم کی بات
اونچے محلات وشکستہ جھگیاں، طبقاط
اور خود ساختہ فرسودہ نظاموں پہ مسلسل اصرار
جنگ کی آگ میں جھلسے ہوئے انسانی بدن
خون کے جلنے بو
ہائے انسان کا انسان کی جاں لینے کا شوق
وائے تہزیب نوی جس میں شکار اور شکاری انساں
اور ٹوٹی ہوئی چوڑیاں اجڑی مانگیں روتے بچے
کوئی پھندہ کوئی طوق
فاصلے، دوریاں ،غربت، افلاس
اور نہ ہو ہجر و فراق
قصہ کوتاہ کوئی کرب نہ ہو درد نہ ہو
ہےیہ ممکن کہ نہیں
کہ سمندر کی اچھلتی ہوئی لہروں میں کہیں
ہم کوئی ایسا جہاں ڈھونڈ ہی لیں
ہاں اگر ڈھونڈ ہی لیں
ان کو دکھلائیں گے لیکن اکیسے
جو سمندر کی اچھلتی ہوئی لہروں میں اترنے کو نہیں ہیں تیار
 
N A D E E M M U R A D
وصل کافی نہیں ہے ندیم ، اب جی لگانے کو جی چاہتا ہے
غم بھلانے کو جی چاہتا ہے
کچھ کمانے کو جی چاہتا ہے
کچھ گنوانے کو جی چاہتا ہے
نقش کاغز پہ کھینچے بہت سے
اب مٹانے کو جی چاہتا ہے
پھر سے لکھنا ہے خط ایک ان کو
جی جلانے کو جی چاہتا ہے
نا سمجھ تھے رلاڈالا ان کو
اب ہنسانے کو جی چاہتا ہے
نقرئی قہقہوں کی دُھنیں ہوں
ایسے گانے کو جی چاہتا ہے
کیا ہے پہلو میں بیٹھے ہی رہیئے
آنے جانے کو جی چاہتا ہے
زخمِ دل ہم نے برسوں چھپائے
اب سجانے کو جی چاہتا ہے
اب بہار آنا ممکن نہیں ہے
گل لگانے کو جی چاہتا ہے
میں نے دیکھے ہیں جتنے بھی سپنے
وہ دکھانے کو جی چاہتا ہے
جتنی غزلیں بھی میں نے کہی ہیں
سب سنانے کو جی چاہتا ہے
بھر دئے ہم نے لکھ لکھ کے دفتر
اب جلانے کو جی چاہتا ہے
تھک گئے ہیں مسافت سے لمبی
لوٹ آنے کو جی چاہتا ہے
سچ ہوں سب میرے سپنے سہانے
جاگ جانے کو جی چاہتا ہے
اب تو گھبرا کے آلام و غم سے
حشراٹھانےکو جی چاہتا ہے
جس میں سب مل گئےتھے بلآخر
اُس فسانےکو جی چاہتا ہے
ہم غریب الوطن ، کیوں ہمارا
آشیانے کو جی چاہتا ہے
کود کر اب بلندی سے، تقدیر
آزمانے کو جی چاہتا ہے
کھول کر رکھ دیا تھا دل آگے
اب چھپانے کو جی چاہتا ہے
وصل کافی نہیں ہے ندؔیم ،اب
گھر بسانے کو جی چاہتا ہے
 
ندیم مراد N A D E E M M U R A D
جھوٹ کا دفتر (نظم) لفظ اک دوجے کی جھولی پکڑے
یوں چلے آتے ہیں
جیسے زنجیر کوئی
کر کے ان لفظوں کو آگے پیچھے
چند مصرعے جو بنا لیتا ہوں
سب سمجھتے ہیں کہ میں شاعر ہوں
٭٭٭
میرے اطراف میں جو ہوتا ہے
اور جو میں دیکھتا ہوں
اس میں کچھ ردو بدل کرتے ہوئے
چند مصرعے جو بنا لیتا ہوں
سب سمجھتے ہیں کہ میں شاعر ہوں
٭٭٭
جب کبھی کوئی خوشی ملتی ہے
یا کسی اور کو خوش دیکھتا ہوں
گنگناتے ہوئے کچھ
زعفراں زار ہنسی صفحہ ء قرطاس پہ لاتے لاتے
چند مصرعے جو بنا لیتا ہوں
سب سمجھتے ہیں کہ میں شاعر ہوں
٭٭٭
یا کبھی بھولی ہوئی یاد کوئی
دل کو تڑپاتی ہے
چھپ کے تنہائی میں روتے روتے
اور لفظوں میں بدلتے ہوئے آنسو اپنے
چند مصرعے جو بنا لیتا ہوں
سب سمجھتے ہیں کہ میں شاعر ہوں
٭٭٭
یا کبھی چوٹ کوئی کھاتا ہے دل
اور لگتا ہے کہ سینے میں ہو گہرا کوئی زخم
اور اس زخم سے رس رس کے لہو بہتا ہو
دل کے نوحے کےوہ ٹوٹے ہوئے دو اک الفاظ
ریت پر انگلی سے لکھتے لکھتے
چند مصرعے جو بنا لیتا ہوں
سب سمجھتے ہیں کہ میں شاعر ہوں
٭٭٭
فلسفے جتنے پڑھے ہیں میں نے
اپنے جزبات کو پرکھوں ان سے
جب نئی بات سجھائی دے کوئی
اس کو ترتیب میں لاتے لاتے
چند مصرعے جو بنا لیتا ہوں
سب سمجھتے ہیں کہ میں شاعر ہوں
٭٭٭
یا کبھی حسن کوئی آنکھوں کو بھا جاتا ہے
اور پلکوں کو جھپکنا بھی نہیں رہتا یاد
ہاتھ کردیتے ہیں خود انگلیاں زخمی اپنی
سانسیں خود گاتی ہیں نغمات ِ نشیب اور فراز
اور ان نغموں کو لفظوں کی زباں دیتے ہوئے
چند مصرعے جو بنا لیتا ہوں
سب سمجھتے ہیں کہ میں شاعر ہوں
٭٭٭
ہر زمانے کے الگ ہیں اطوار
ہر زمانے کی نئی ہیں سوچیں
جب مرے دل پہ گزرتی ہے کچھ
اور کچھ کہنے کو جی چاہتا ہے
اپنے اس دورکو ملحوظِ نظر رکھتے ہوئے
اپنے انداز سے کہتے کہتے
چند مصرعے جو بنا لیتا ہوں
سب سمجھتے ہیں کہ میں شاعر ہوں
٭٭٭
یا کہیں ظلم کبھی ہوتا ہوا دیکھتا ہوں
حکمرانوں سے چھپائے نہیں جب چھپتے ہزار
آستینوں پہ لہو کے دھبے
جی یہ کہتا ہے کہ خاموش رہوں
اور دھڑکتا ہوا دل، ٹوٹی ہوئی انگلیاں، بوجھل پلکیں
کچھ نہیں کہتی مگر
کنج ِ تنہائی میں خامے کی سسکتی صر صر
چند مصرعے جو بنا لیتا ہوں
سب سمجھتے ہیں کہ میں شاعر ہوں
٭٭٭
اور کبھی کچھ بھی نہیں ہوتا سچ
لفظ کوئی بھی زباں پر نہیں چڑھنے پاتا
تیرگی ہوتی ہے اطراف مرے
اور نہ دکھتی ہے حسینہ کوئی
کوئی دکھ ،کوئی خوشی ، کوئی یاد
اور ہوتا نہیں کوئی جزبہ
اور کچھ دل پہ گزرتا بھی نہیں
اور کانوں تلک آتی نہیں مظلوم کے رونے کی صدا
آہ و بقا
کھول کر جھوٹ کا دفتر میں وہ پُل باندھتا ہوں
سب سمجھتے ہیں کہ میں شاعر ہوں
ندیم مراد N A D E E M M U R A D
Famous Poets
View More Poets