✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
یاسین سامی یوگوی۔ کویت
Search
Add Poetry
Poetries by یاسین سامی یوگوی۔ کویت
بے سر و سامانی کا مظہر ہوں گرچہ
بے سر و سامانی کا مظہر ہوں گرچہ
سادہ بے رنگ اک جدا منظر ہوں گرچہ
دل میں ہے عشق و جنون و جذب ومستی
ظاہرا ویران اک کنڈور ہوں گرچہ
دنیا والوں کو تو باہر کی پڑی ہے
کتنا بھی اندر سے میں سندر ہوں گرچہ
خوشبو پھولوں کی، گلابوں کی قبا ہوں
پیرہن سے لگتا تو بنجر ہوں گرچہ
ابیض واحمر سے ڈرتے ہیں سبھی کیوں؟
میں کبھی ڈرتا نہیں،’’ اسمر ‘‘ ہوں گرچہ
بچے اور بیگم ہوئی گم WhatsApp میں
بے بسی سہتا رہوں، شوہر ہوں گرچہ
یاسین سامیؔ
Copy
دیس بدیس
مجھے پردیس میں بس دیس کی یادیں رلاتی ہیں
کبھی خوشبو وطن کی تو کبھی شامیں رلاتی ہیں
تڑپتا ہے مرا دل جب بھی تیرا نام سنتا ہوں
مجھے اپنوں کی میٹھی میٹھی وہ باتیں رلاتی ہیں
مرا دولت کدہ روشن، مرا چرچا بھی ہے لیکن
اکیلا بے بسی میں چاندنی راتیں رلاتی ہیں
میں آکر شہر کی رونق میں کھو گیا ہوں مگر سن لو
مجھے صبح ومسا یاں، اپنوں کی آہیں رلاتی ہیں
گلابوں کو چمن میں کھلکھلاتے دیکھتا ہوں یاں
مرے دل کو وطن کی شبنمی صبحیں رلاتی ہیں
مدینے میں اقامت کی تمنا نا مکمل ہے
محمد ﷺ سے محبت ہے تبھی نعتیں رلاتی ہیں
میں تھک کر شام کو کمرے میں جب آتا ہوں اے سامیؔ
جگر کو میرے ماں کی پیاری آوازیں رلاتی ہیں
یاسین سامی یوگوی
Copy
اعرابِ زندگی
مرفوع ہوتا ہے کبھی مجرور ہوتا ہے
اعرابِ زندگی کبھی مکسور ہوتا ہے
درپیش زندگی میں زبر اور زیر ہے
منظور جو خدا کو ہے، مبرور ہوتا ہے
یاسین سامیؔ
Copy
ذو قافیتین نعت
سخن دان عالمی ادبی فورم 24 واں فی البدیہ ذو قافیتین
طرحی مشاعرہ، 30 دسمبر 2014ء میں میری کاوش
صد شکر ہے ہماری تو نسبت خدا سے ہے
احمد ﷺ سے بھی ہماری محبت سدا سے ہے
ہے ضابطہ حیاتِ نبی ﷺ میں یہ جاوداں
الفت انہیں وفا سے، کراہت ریا سے ہے
مکہ مری دعا ہے، مدینہ مری عطا
رحمت دعا سے اور سکینت عطا سے ہے
گلشن ہے مصطفیٰ ﷺ کا، صحابہ گلاب ہیں
دنیا میں حسن اور یہ نکہت وفا سے ہے
جدِّ نبی ﷺ خلیل ؑ کی قربانی ہے عیاں
ایثار وجاں نثاری کی آیت صفا سے ہے
خیر الوریٰ ﷺ کی ہم کو معیّت نصیب ہو
ساؔمی کی بس یہی دعا حاجت روا (عز وجل) سے ہے
یاسین سامیؔ
Copy
ماں کی دعا
زندگی کی مری ابتدا میری ماں کی دعا
زندگی کی مری انتہا میری ماں کی دعا
میں گناہوں کا پتلا، مگر سن لے میرے خدا
ہے مری ایک ہی التجا میری ماں کی دعا
آتی ہے جب کبھی زندگی میں مصیبت کوئی
میرا بن جاتی ہے آسرا میری ماں کی دعا
ماں کے قدموں کے نیچے ہے جنت کا دروازہ وا
آرہی ہے مجھے اک صدا میری ماں کی دعا
دل مرا شاد رہتا ہے، آنکھوں میں میری چمک
کان میں گونجتی ہے سدا میری ماں کی دعا
عالمِ مدہوشی میں، میں کھو جاتا ہوں ہر ادا
یاد رہتی ہے اک ہی ادا، میری ماں کی دعا
میری آنکھوں میں تاریکی پھیلی ہوئی ہے مگر
تیرگئی شب میں ہے اک ضیا میری ماں کی دعا
مشکلوں کا سفر ہے، کٹھن ہے بہت راہ بھی
پر نہیں غم، ہے جو زاد راہ میری ماں کی دعا
یا الٰہی مری اک تمنا ہے بس ایک ہی
ہو مری زندگی کی عطا میری ماں کی دعا
ہر دعا مانگتی ہے مری ماں محبت سے تب
ٹال دیتی ہے ہر اک بلا میری ماں کی دعا
یوں تو گلشن سے خوشبو مہکتی ہے ساری مگر
ایک خوشبو ہے سب سے جدا میری ماں کی دعا
جب کبھی ڈوبنے لگتی ہے کشتی منجدھار میں
سنتا ہے اس سمے بھی خدا میری ماں کی دعا
عارضی ہے بقا اس جہاں میں سنو سامیؔ جی
سرمدی ہے خدا کی رِضا میری ماں کی دعا
یاسین سامیؔ
Copy
حمد باری تعالی
مالکِ ارض وسما تو
صاحبِ جود سخا تو
ہادی تو جن وبشر کا
منبعِ رشد وہدیٰ تو
سب ترے در کے سوالی
مامنِ شاہ وگدا تو
حمد ومدح وشرف تیرا
لائقِ فضل وثنا تو
روز وشب کا ہے مقلّب
موجدِ صبح ومسا تو
منزلِ ’’والشمس‘‘ تو ہے
ناشرِ نور وضیا تو
روشنی ہی روشنی ہے
معدنِ حسن وسَنا تو
اَدون واَدنیٰ خلائق
پیکرِ مجد وعلا تو
ہے نہاں "لا فرق" میں یہ
خالقِ سرخ وسیَہ تو
حکم ہے "خذ ما صفا" کا
مرجعِ صدق وصفا تو
لفظِ "اَلَّف" میں ہےپنہاں
مصدرِ مہر ووفا تو
اوس وخزرج بھی ملے تھے
مخزنِ ربط واِخا تو
حکمِ "لا تحزن" تھا اعلاں
رہبرِ ثور وحرا تو
سوچ سے عاری ہے ہر دل
واہبِ فکر وادا تو
بھوکے مرتے ہیں بہت، پَر
فالقِ حب ونویٰ تو؟!
ہر جگہ آہ وفغاں ہے
کاشفِ کرب وبلا تو؟
حمد سامیؔ کی تو سن لے
سامعِ صوت وندا تو
یاسین سامی یوگوی۔ کویت
بروز شنبہ، ۱۳ رمضان المبارک ۱۴۳۶ھ، بموافق ۱۲ جولائی ۲۰۱۴ء،
بوقت ۶:۴۰ بصبح، بمقام غریب خانہ خود
یاسین سامی یوگوی۔ کویت
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets