Add Poetry

ماں کی دعا

Poet: یاسین سامیؔ By: یاسین سامیؔ, Kuwait

زندگی کی مری ابتدا میری ماں کی دعا
زندگی کی مری انتہا میری ماں کی دعا

میں گناہوں کا پتلا، مگر سن لے میرے خدا
ہے مری ایک ہی التجا میری ماں کی دعا

آتی ہے جب کبھی زندگی میں مصیبت کوئی
میرا بن جاتی ہے آسرا میری ماں کی دعا

ماں کے قدموں کے نیچے ہے جنت کا دروازہ وا
آرہی ہے مجھے اک صدا میری ماں کی دعا

دل مرا شاد رہتا ہے، آنکھوں میں میری چمک
کان میں گونجتی ہے سدا میری ماں کی دعا

عالمِ مدہوشی میں، میں کھو جاتا ہوں ہر ادا
یاد رہتی ہے اک ہی ادا، میری ماں کی دعا

میری آنکھوں میں تاریکی پھیلی ہوئی ہے مگر
تیرگئی شب میں ہے اک ضیا میری ماں کی دعا

مشکلوں کا سفر ہے، کٹھن ہے بہت راہ بھی
پر نہیں غم، ہے جو زاد راہ میری ماں کی دعا

یا الٰہی مری اک تمنا ہے بس ایک ہی
ہو مری زندگی کی عطا میری ماں کی دعا

ہر دعا مانگتی ہے مری ماں محبت سے تب
ٹال دیتی ہے ہر اک بلا میری ماں کی دعا

یوں تو گلشن سے خوشبو مہکتی ہے ساری مگر
ایک خوشبو ہے سب سے جدا میری ماں کی دعا

جب کبھی ڈوبنے لگتی ہے کشتی منجدھار میں
سنتا ہے اس سمے بھی خدا میری ماں کی دعا

عارضی ہے بقا اس جہاں میں سنو سامیؔ جی
سرمدی ہے خدا کی رِضا میری ماں کی دعا

Rate it:
Views: 399
18 May, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets