Zindgi Tere Naam Krty Hain
Poet: Muhammad Kamran Shehzad By: Muhammad Kamran Shehzad, Bhakkarزندگی تیرے نام کرتے ہیں
یوں کہانی تمام کرتے ہیں
خوشبو سانسوں میں گھلتی جاتی ہے
جب بھی تم سے کلام کرتے ہیں
آپ ہیں بےوفا مگر پھر بھی
آپ کا احترام کرتے ہیں
تجھ سے ملنے کے واسطے جاناں
روز ہی اہتمام کرتے ہیں
یاد تجھ کو او بےوفا میرے
صبح کرتے ہیں شام کرتے ہیں
تجھ کو شہزاد سوچتے رہنا
رات دن یہی کام کرتے ہیں
More Sad Poetry






