ایک افسردہ شاہراہ ہے دراز

Poetفیض احمد فیض Submitted byاحمد
Text size

ایک افسردہ شاہراہ ہے دراز
دور افق پر نظر جمائے ہوئے

سرد مٹی پہ اپنے سینے کے
سرمگیں حسن کو بچھائے ہوئے

جس طرح کوئی غمزدہ عورت
اپنے ویراں کدے میں محوِ خیال

وصلِ محبوب کے تصور میں
مُوبہ مُو چُور، عضو عضو نڈھال

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied