آؤ اک اور نیا باب تحریر کریں

Poetاے ایچ کامران Submitted byاے ایچ کامران
Text size

آؤ اک اور نیا باب تحریر کریں
نت نئی صبح نئی شام تعمیر کریں

حاکمِ وقت بھی نا روک پائے جسے
ایسی پُر زور اثر خیز تشہیر کریں

پت جھڑی جائے بہار کی آمد ہو تو پھر
ہم اسی شوخی میں خوابوں کی تعبیر کریں

جنگ آرائی میں ہو نرگس کوئی منتظر امن
دل سے یا جان سے اک دہر تسخیر کریں

آؤحالات سے بھی اب بغاوت ہی ہو جائے
باغ اپنے کی ہم اب خود بھی توقیر کریں
 

Related tags on Parveen Shakir poetry

More General Poetry

Copied