آؤ معاف کرتے ہیں

Poet: shazia mashkoor By: shazia mashkoor, karachi

سچ کہوں سہا نہیں جاتا
جب تم روٹھ جاتے ہو،
اوروں سے شکوہ کرتے ہو
مجھ سے خفا ہو تر زمانے سے ملتے ہو
کبھی تو کہا ہوتا
جو مجھ سے گلہ ہوتا
مجھ سے سنا ہوتا
شاید وہ سب تیرے گمان ہوتے
جو الزام میرے نام ہوتے
اب بھی کہہ لو
جو کہنا ہے
مل کی سہہ لیں گے
درد جو سہنا ہے
آؤ
بھلا کر سب اک یہ کام کرتے ہیں
دل کے آئینہ کو صاف کرتے ہیں
آوء اک دوجے کو معاف کرتے ہیں

Rate it:
Views: 2664
23 Jul, 2017