آؤ مپں تم کو اپنی رویداد سناؤں

Poet: Muhammad Moazzam Akhlaq By: Muhammad Moazzam Akhlaq, Kuwait

اک چھوٹی سی ملاقات کا فسانہ بنا دیا
اک شخص ملا مجھ کو اور دیوانہ بنا دیا

ایسا خمار تو پہلے کبھی بھی نہ تھا
اسکے ہاتھ نے اک جام کو میخانہ بنا دیا

جو کل کیا تھا ہم نے اب سامنے ہے آیا
نئی نسل نے ہم کو پرانا بنا دیا

وقت نے پھر سے ایکبار وہی چال چلی
جو کل تلک تھا اپنا اسے بیگانہ بنا دیا

تیری سادگی نے پھر سے تجھ کو اے معظم
زمانے کی سازشوں کا نشانہ بنا دیا

Rate it:
Views: 536
06 Mar, 2010
More Life Poetry