Add Poetry

آؤ کچھ سُود و زیاں کی بات کرتے ہیں

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, islamabad

آؤ کچھ سُود و زیاں کی بات کرتے ہیں
بیٹھ کر ، یہاں وہاں کی بات کرتے ہیں

کس نے کیا پایا ہے اور کھویا ہے کیا
زندگی کے ہر امتحاں کی بات کرتے ہیں

جہاں موسم کی طرح نہ بدلتے ہوں تیور
چلو کسی ایسے جہاں کی بات کرتے ہیں

شائد کہ میسّر ہو غم ِجاناں سے رہائی
آؤ کے غم ِ دوراں کی بات کرتے ہیں

دل ِ شکستہ کو ہے جس نے برباد کیا
آج اُس شوق ِ گراں کی بات کرتے ہیں

راہ ِ وفا میں ٹوٹے ہیں جو لحظہ لحظہ
تیرے اُن عہدوپیماں کی بات کرتے ہیں

دل وابستہ ہے جن سے، سرِساحل تنہا
اُن قدموں کے نشاں کی بات کرتے ہیں

اک یہ شوقِ جنوں دوسرا یہ ہجر کا ڈر
دل ناتوں و بدگماں کی بات کرتے ہیں

پاؤں تلے جنکے زمیں کا ٹکڑا بھی نہیں
وہ سر ِبزم آسماں کی بات کرتے ہیں

میرے کمالِ فن کوتماشہ سمجتا ہےجو
آؤ رضا اُس مہرباں کی بات کرتے ہیں

Rate it:
Views: 328
09 Nov, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets