آج ایک کا آلاپ کل دوسرےکی خوشامد

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

مجھ جیسےغریب سےکوئی یاری نہیں کرتا
میرے لیےمحبت کاپیغام جاری نہیں کرتا

سب دوستوں سےروٹھنےکاسبب پوچھا
بولےاب توکیوں تعریف ہماری نہیں کرتآ

کہا سچےدوستوں کی دل سےقدرکرتاہوں
مگرمیں شاعری کبھی درباری نہیں کرتا

آج ایک کا آلاپ کل دوسرے کی خوشامد
میں کسی کہ لیےایسی شاعری نہیں کرتا

بولےتیری شاعری کیوں پیاری ہوتی ہے
کہا میں لکھنےسےپہلےتیاری نہیں کرتا

Rate it:
Views: 414
05 Jun, 2012
More Life Poetry