آج بھی شب کی اس سیاہی میں
Poet: Gulzareen Pasha Zareen By: Gulzareen Pasha Zareen, Kallar Syedanآج بھی شب کی اس سیاہی میں
تیری زلفوں کا کوئی رنگ نہیں
بن تیرے رات کے مسافر کو
رتجگے کا بھی کوئی ڈھنگ نہیں
تم ملے تھے تو زندگی تھی عزیز
اب تو جینے کی بھی امنگ نہیں
نغمے تج سی بچھڑ کے چھوٹ گئے
اب تو سازوں میں بھی ترنگ نہیں
اک تیرے واسطے لڑے جگ سے
ورنہ اپنی کسی سے جنگ نہیں
تم نے توڑا تھا بارہا جسکو
دِل زریں تھا کوئی سنگ نہیں
More Sad Poetry






