آج بہت حیران ہوا
ظالم مہربان ہوا
رم جھم رم جھم بارش ہے
موسم بے ایمان ہوا
دل میں کینہ رکھنے والا
مانند اک شیطان ہوا
خود کو جس نے بھی جانا
وقت کا وہ سلطان ہوا
آئی مشکل جب جب بھی
اپنا بھی انجان ہوا
جادو کیسا کر ڈالا
دشمن دل اور جان ہوا
شہزاد اس محفل سے چل
پورا بس ارمان ہوا