Add Poetry

آج تنہا ہوں میں

Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOT

 میرے وجود سے زیادہ ہیں غم میرے
غم پھر بھی لگتے ہیں کم میرے

لوگ خوش سمجھتے ہیں مجھے مسکراتا دیکھ کر
دیدے اندر سے رہتے ہیں نم میرے

کانٹے کی چھبن کا بھی لوگ لیتے ہیں بدلہ
کسی نے گنے نہیں کبھی زخم میرے

کیا ہوا کہ آج تنہا ہوں میں
کبھی وہ بھی بیٹھے تھے باہم میرے

نہ بہار ہے پاس نہ خزاں کا وجود
وہ ہر جائی چرا لے گیا موسم میرے

اک با اعتبار شخص ہی جب دے گیا دغا
اب کون رکھے گا یہاں بھرم میرے

پھر پر خار راہوں پہ چلنے کی سزا نہ دو
پاؤں میں چھا لے ہیں ابھی نرم میرے

منزل وصل قر یب تھی کہ جواب دے گئے
امتیاز اپنی جیت کو پا نے سے پہلے قدم میرے

Rate it:
Views: 406
02 May, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets