آج طے کر لیا ہے فُرقت میں

Poet: عارف اشتیاق By: Arif Ishtiaque, Karachi

 آج طے کر لیا ہے فُرقت میں
عُمر گزرے گی تم سے نفرت میں

اب تِرا حُسن بھی تباہ ہوگا
غیر ہے میں نہیں ہوں خلوت میں

جِسم حاضر رکھو ہوس کے لیے
اور کیا___ حاصل ِ محبت میں؟

ایک ہی بات سچ کہی میں نے
جھوٹ بولا تیری حِمایت میں

اور __ فِطرت کے آدمی تھے ہم
اور دُنیا ملی ” یہ“ قِسمت میں

آپ کو ہم سے یہ گِلہ ہی رہا
آپ آئے نہیں مُصیبت میں

آخری سانس تک چلے آئے
اِک اِک سانس کی حفاظت میں

اور ! اُلجھا دیا گیا ہم کو
سُرخ رشتوں کی سرد وحشت میں

جنگ اِبلیس اور خدا میں تھی
اور ہم لُٹ گئے عقیدت میں

Rate it:
Views: 1951
15 Aug, 2016