آج غِم حیات کا درد مِٹا رہا ہے اب کوئی

Poet: M,masood By: M,masood, Nottingham

آج غِم حیات کا درد مِٹا رہا ہے اب کوئی
چلے آو کہ دنیا سے جا رہا ہے اب کوئی

ازل سے کہ دو رک جائے دو گھڑی کے لیے
سنا ہے آنے کا وعدہ نبھا رہا ہے اب کوئی

وہ اس ناز سے بیٹھے ہیں لاش کے پاس
جسے روٹھے ہوئے کو منا رہا ہے اب کوئی

پلٹ کے نہ آجاے پھر سانس نبضوں میں
اپنے ہاتھوں سے میت سجا رہا ہے اب کوئی

Rate it:
Views: 481
24 Oct, 2013
More Sad Poetry