تیرے خطوں کو جلا تو دیتا مگر

Poet: M,masood By: M,masood, Nottingham

کیا ہوا
اگر تیرا دیدار نہیں
نظر پر یہ حُسن گوار نہیں
تیری یادیں تیرا خیال رہہ گیا ہے بس
مجھ کو اب تیرا انتظار نہیں
بھلا دوں تجھ کو یہ ہے ناممکن
کیونکہ یہ میرے بس کی بات نہیں
تیرے خطوں کو جلا تو دیتا
مگر میں تجھ سا سمجدار نہیں
بدنصبی ہے تیرا نہ ملنا
اور کچھ تو بھی وفادار نہیں
تجھ سے نفرت سی ہو گیی بے شک
کیسے کہ دوں کے تجھ سے پیار نہیں
پھر بھی زندہ ہیں ہم نہ جانے کیوں
ذندگی سے تو اب کوئ امید نہیں
دور اتنا ہو گیا ہوں خود سے میں
خود مجھے اپنی خبر ملتی نہیں
سوچتا رہتا ہوں میں صدیوں کی بات
زندگی سے پر نظر ملتی نہیں

 

Rate it:
Views: 549
24 Oct, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL