جب باپ کی عزت کم ہو جائے
جب قوم کی غیرت سو جائے
جب بھائی کلب کو جاتے ہوں
اور بہنوں کا حق کھاتے ہوں
جب ماں کی نظریں جھک جائیں
الفاظ لبوں تک رک جائیں
جب گھر گھر میں سر تال چلے
جب عورت کھولے بال چلے
جب رشوت سر چڑھ کے بولے
اور تاجر جان کے کم تولے
اور جب یہ سب کچھ ہوتا ہے
رب غافل ہے ناں سوتا ہے
جب اس کا قہر برستا ہے
قارون زمیں میں دھنستا ہے
پھر جب وہ پکڑ پے آتا ہے
فرعون بھی غرق ہو جاتا ہے
قوم عاد بھی زیرو زبر ہوئی
قرآن میں اس کی خبر ہوئی
یہ سب عبرت کو ہے کافی
آج مانگ لو الله سے معافی