آخر انہیں مجھ سے محبت ہو گئی

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

وہ بہت روئے مجھے قتل کرنے کے بعد
ہم انہیں پیارے ہوئے مرنے کے بعد

میری محبت ان پہ عیاں ہو گئی
میری نظموں کو پڑھنے کے بعد

لحد میں جا کر ہمیں سکون ملا
اتنے دن ہائیں بھرنے کے بعد

وہ شہر خموشاں میں جا کر تب پہنچے
جب لوگ گھر جا رہے تھے دفنانے کے بعد

آخر انہیں مجھ سےمحبت ہو ہی گئی
میرے دنیا سے جانے کے بعد

Rate it:
Views: 571
17 Nov, 2008