میرے ساتھی
میری یہ روح میرے جسم سے پرواز کرجائے
تو لوٹ آنا
میری بے خواب راتوں کےعذابوں پر
سسکتے شہر میں تم بھی
ذرا سی دیر کو رکنا
میرے بے نور ہونٹوں کی دعاؤں پر
تم اپنی سرد پیشانی کا پتھر رکھ کے رو دینا
بس اتنی بات کہہ دینا
مجھے تم سے محبت ہے