آخری صفر

Poet: سید محمد زوہیب شاہ By: سید محمد زوہیب شاہ, Karachi

ہوں بس اب کُچھ دیر یہاں
اِک سفر کی میری تیاری ہے

لافانی نہیں ہے کوئ یہاں
بَس اَگلی اب میری باری ہے

جانا ہے بس بہت جلد وہاں
جہاں اَبدی زندگی ہماری ہے

دیدارِ مصطفیٰ ﷺ ہو گا وہاں
آرزو بس یہی ہماری ہے

کامیابی کی امید ہے وہاں
کی رب سے میں نے وفاداری ہے

سفر شروع ہو سجدے میں یہاں
بس آخری یہ خواہش ہماری ہے

Rate it:
Views: 659
10 Jul, 2023