آخری ہے وہ

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

ظلمات ِفکر میں روشنی ہے وہ
معرکہ ِ حیات میں زندگی ہے وہ

یہ دکھ درد سبھی مرے ہیں
سینے میں چھپی خوشی ہے وہ

پایا قریب جسےشعور وجدان میں
مری چشم ِ بینا میں اجنبی ہے وہ

اور بھی تھے نام آغازِ داستاں میں
ہوا قصہ تمام اب آخری ہے وہ
 

Rate it:
Views: 410
18 Jul, 2013