آرمی پبلک سکول کے شہداء کے نام

Poet: rizwana waqar By: rizwana waqar, Oshawa

لہو لہو وطن میرا
زرہ زرہ ماتم کدہ

زخم زخم ہر بچہ
ہوے کئی شیر شہداء

بین کرتی ہوئیں مائیں بہنیں
پیٹے سینہ باپ بھائی باخدا

ہوئے لعل رنگ کئی معصوم پھول
کئی غنچوں سے ہوئے جدا

سوگ رنگ ہر سو چھا گیا
ہر ہر آنکھ سے اشک رواں

میرے بچوں کیسے بھولیں گے تمھیں
نہ جائے گی قربانی تمہاری رائیگاں

ہر سینے میں درد کا دریا
ہردل ہے بھجا بھجا

ان ضمیر فروشوں سے کہ دو
لے گےہم اپنے ساتھیوں کا بدلہ

Rate it:
Views: 405
16 Dec, 2015