آس

Poet: Huma Mehtab Iram By: Sabah Marium, Karachi

کوئی لمحہ بھی میری زندگی کا
تمہاری یاد سے غافل نہیں

تمہارے واسطے میری محبت
غبار راہ ہے منزل نہیں

یہ دل ہر پل یہی بس سوچتا ہے
تمہارا ساتھ کیوں حاصل نہیں

یہ موجیں مضطرب ہیں اس قدر کیوں
یہاں تو دور تک ساحل نہیں

ارم کیسا سفر ہے زندگی کا
کہ جس کی کوئی بھی منزل نہیں

Rate it:
Views: 648
19 Aug, 2009