Add Poetry

آنا ہے اور آئے گا اک دن یومِ حشر

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

آنا ہے اور آئے گا اک دن یومِ حشر
کر لو اس کی بھی ذرا تیاری اے بشر

فنا ہوجائے گا سب کچھ جو ہے اس جہاں میں
پھر بناتا ہے کیوں تُو ، بڑے بڑے سے گھر

یہ مال و دولت، یہ سونا چاندی اور یہ محل
سب کے سب رہ جائیں گے یہ ادھر

کام ترے آئے گا نہ ترا کوئی دوست نہ کوئی رشتہ
ترے اعمال ہی دیں گے ساتھ جب جائے گا تُو مر

نیکی کرو اور نیکی پھیلاؤ کام آئے گی یہ
جب ہوگا تُو تنہا کاشف اور ہوگی اندھیری قبر

جو بوؤ گے وہی کاٹو گے، جو کرو گے وہ پاؤ گے
جیسا کرو گے ویسا بھرو گے پاؤ گے ویسا ثمر

Rate it:
Views: 434
22 Sep, 2016
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets