آنسوؤں میں بھی درد ہنستا ہے

Poet: Dr. Masood Mehmood Khan By: Dr. Masood Mehmood Khan, Perth, Australia

خوں كے خلیوں میں درد بستا ہے
آنسوؤں میں بھی درد ہنستا ہے

قلب پیما كی تو جانا ہے
ہر رگِ دل میں درد بستا ہے

ہر رگِ جاں سكڑتی جاتی ہے
درد جب اپنا جال كستا ہے

كیا فشارِ لہو كو سمجھے ہیں
درد بس رفعتوں پہ اٹھتا ہے

جاں كی قیمت پہ ہم نے پایا ہے
كون كہتا ہے درد سستا ہے

ہر كسی پر كہاں یہ زیبا ہے
دردمندوں پہ درد جچتا ہے

شہر ِدل میں كہاں بسائیں انہیں
چپّے چپّے پہ درد بستا ہے

وقتِ تخلیق مجھ سے فرمایا
تیرے چہرے پہ درد جچتا ہے

حكمتِ كار ہا ئے عالم میں
درد ہی ہر طرف جھلكتا ہے

گلشنِ جاں كی ہرروش میں مسعود
درد پھولوں كے ساتھ سجتا ہے

Rate it:
Views: 595
14 Jun, 2010
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL