آنکھوں میں کوئی خواب سہانے نہیں آتے
اب یاد مجھے گزرے زمانے نہیں آتے
میں خود ہی بنا لیتا ہوں اب پختہ مراسم
روٹھوں تو میرے دوست منانے نہیں آتے
جگنو نہ ستارہ نہ کوئی چاند کی کرنیں
کوئی بھی تیری یاد دلانے نہیں آتے
دل سے مٹا تو دوں یادیں تیری لیکن
پھر ہاتھ میرے ایسے خزانے نہیں آتے
ہے خواہش مجھے اب بھی بچپن کے دنوں کی
یہ جان کر بھی لمحے پرانے نہیں آتے
محفل میں ان کی آتے ہیں اپنے پرائے لیکن
نہ آئیں تو ساجد سے دیوانے نہیں آتے