کچھ کہو
نا کہو
لبوں سے اپنے
بعض
لمحے زندگی میں
ایسے بھی
آ جاتے ہیں
کہ لب
کچھ نہیں بولتے
لیکن
آنکھیں
بہت کچھ
بول دیتی ہیں
انساں کا چہرہ
راز سارا
اگل دیتا ہے
اس لئے
زبان ہی صرف
انساں کے
جذبات اور خیا لات
کو ظاہر نہیں کرتی
بلکہ
زبان سے زیادہ
آنکھیں اور چہرہ
بہت کچھ
بول دیتا ہے
ظاہر کر دیتا ہے
اور
وہ سب کچھ
حقیقت اور سچ ہی
ہوتا ہے