آنکھیں

Poet: Ayazur rehman Nizami By: Ayazur Rehman Nizami, Karachi

ہر گھڑی یاد کے صحرا میں بھٹکتی آنکھیں
راہ تکتی ہوئی خاموش پگھلتی آنکھیں

رات جاگی ہوئی، دن میں سلگتی آنکھیں
خزاں گزیدا، بہاروں سے الجھتی آنکھیں

خشک پتھر مگر ساون میں برستی آنکھیں
کس کی آنکھیں ہیں یہ آنکھوں میں اترتی آنکھیں

Rate it:
Views: 870
25 Sep, 2014