آنکھیں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا
Poet: Riaz Ahmad Khan By: Riaz Ahmad Khan, Gojraچشم غزال چہرہ شاداب لے گیا
جاتے ہوئے وہ سارے میرے خواب لے گیا
جانا تو تھا اسے مگر اس نے یہ کیا کیا
ساری ہی زندگی کے حسیں خواب لے گیا
ہوں گے جہاں میں اور بھی گلہائے رنگ رنگ
ہم کو تھا جو عزیز وہ سیلاب لے گیا
دنیا میں دلفریب ہیں ملبوس٬ خوشنما
اپنے تو سارے اطلس و کمخواب لے گیا
ایسی بھی کیا رضا کہ کچھ بولتے نہیں
آنکھیں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا
More Sad Poetry






