میرے اندر جو زندگی کا احساس ہے "و ہ آپ ہے"
دل کی دھڑکنوں میں بجتا جو ساز ہے"وه آپ ہے"
یہ جو بکھری خاموشی سی ہے وہ میں ہوں
یہ جو سناءی دیتی آواز ہے" وہ آپ ہے"
آپ کے دل میں جو دھڑک رہا وہ دل میرا
میری آنکھوں میں بکھرا سا جو خواب ہے "وه آپ ہے"
جو بھی ہےآپ کا اس پہ حق میرا
جو بھی میرے پاس ہے " وہ آپ ہے"
آپ کے لیئے شاید میں کچھ نہیں
میری جو کل کائنات ہے"وه آپ ہے"