آپ جن کے قریب ہوتے ہیں
Poet: Nooh Narvi By: Najeeb Ur Rehman, Lahoreآپ جن کے قریب ہوتے ہیں
وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں
جب طبیعت کسی پہ آتی ہے
موت کے دن قریب ہوتے ہیں
مُجھ سے ملنا، پھر آپ کا ملنا
آپ کس کو نصیب ہوتے ہیں
ظُلم سہہ کر جو اُف نہیں کرتے
اُن کے دل بھی عجیب ہوتے ہیں
عشق میں اور کچھ نہیں ملتا
سینکڑوں غم نصیب ہوتے ہیں
نوح کی قدر کوئی کیا جانے
کہیں ایسے ادیب ہوتے ہیں
More Sad Poetry






