آپ جن کے قریب ہیں

Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

آپ جن کے قریب ہیں
وہ لوگ خوش نصیب ہیں
آپ جو میرے حبیب ہیں
خندہ زن سب رقیب ہیں
آپ مل کر بچھڑ گئے
آپ بھی کتنے عجیب ہیں
کوئی چارہ گری کرےگا کیا
ہم آپ اپنے طبیب ہیں
بیت چکی ہے فصل بہار
بے بال و پر عندلیب ہیں
رعنا یہ جدائیوں کے موسم
یہ آنسو ہمارا نصیب ہیں
 

Rate it:
Views: 744
14 Oct, 2016