آپ کے شہر میں

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

کاش ہم بھی کسی کو پیارے ہوتے
پھر محبت کی دنیا کے ستارے ہوتے

آپ کے شہر میں بھول کر بھی نہ آتے
اگر آپ کی دید کے نہ مارے ہوتے

اپنی بھی کوئی لاٹری اگر لگ جاتی
پھر کتنے مفادپرست دوست ہمارے ہوتے

خدا آپ کو حسن کی دولت نہ دیتا اگر
پھر شاید ہم نہ غلام تمہارے ہوتے

اگر آپ ستم نہ ڈھاتے بیچارے اصغر پر
تو دنیا کی نظروں میں ہم بیچارے نہ ہوتے

Rate it:
Views: 465
23 Feb, 2011
More Life Poetry