Add Poetry

آگ

Poet: ZIA ULLAH TAHIR By: ZIA ULLAH TAHIR, ISLAMABAD

لگی ہے میرے قلب و جگر میں آگ
نہاں ہے میری چشم تر میں آگ

بڑا عجب سا حال ہے ان دنوں
آگ میں سر ، کبھی سر میں آگ

لوگ آئے تھے ، تماشہ دیکھنے
لگی تھی جب میرے ، گھر میں آگ

در و دیوار اپنے ، بچاتا کس طرح
پھیل گئی تھی پورے شہر میں آگ

چھوڑے کس کو ، پڑھے کس کو آدمی
بھری ہوئی ہے خبر خبر میں آگ

خدا خیر کرے ، میرے چمن کی طاہر
رقصاں ہے آج بحر و بر میں آگ

Rate it:
Views: 824
12 Apr, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets